دنیا کا سب سے لمبا سینڈوچ تیار

 

میکسیکوسٹی :دنیا میں چٹ پٹے مزیدار کھانا کھانے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن میکسیکو کے شہریوں نےدنیا کا سب سے لمبا ٹورٹا سینڈوچ بنا کرعالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں بچوں ،بڑوں ، بزرگوں اور کئی ماہر چیفس سمیت درجنوں افراد نےکئی کلو گوشت، بن، مختلف سبزیوں اور ساسزکا استعمال کر کے صرف2منٹ 29 سیکنڈ میں 70میٹر لمبا اور 865کلو وزنی دنیا کا سب سے لمبا ٹورٹا سینڈوچ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ،

جسےبہت جلد باقاعدہ ورلڈ ریکارڈ بک میں رجسٹرز کیا جائیگا ۔ ایونٹ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور خوب مزے سے سینڈوچ کا دعوت اُڑائی۔

تبصرے بند ہیں.