یوم دفاع پر پاک فوج کا نیا پرومو جاری

 

اسلام آباد: یوم دفاع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔  آئی ایس پی آر کی آفشل ویب سائیٹ پر پرومو جاری کردیا گیا۔

پرومو کی ویڈیو میں بری، بحری اور فضائی افواج کو دکھایا گیا ہے، بری افواج کی باوقار پیریڈ، سمندر کے سینے پر تیرتا بحری بیڑہ اور آسمان کی وسعتوں کو چیرتے فضائیہ کے مغرور جنگی طیارے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیتے ہیں۔