عارف علوی نےصدرپاکستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ،ایوان صدر کے استقبالیہ ہال میںچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے حلف لیا۔
وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، مسلح افواج کے سربراہ، گورنرز، اراکین پارلیمان، غیرملکی سفرا اور سینئر حکام حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔
روایت کے مطابق سبکدوش صدر ممنون حسین بھی نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے، حلف بر داری کےبعد ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت ہوکرکراچی روانہ ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی 4 ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے نتیجے میں ملک کے آئندہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے ۔