لاہور کی نجی یونیورسٹی کے بانی چیئرمین حسن صہیب مرادحادثے میں جاں بحق

0

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے بانی چیئرمین حسن صہیب مراد خنجراب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
مرحوم حسن صہیب مراد جماعت اسلامی کے نائب امیر خرم مراد مرحوم کے صاحبزادے تھے ۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حسن صہیب مراد ایک سیمینار میں شرکت کےلیے خنجراب میں تھے، جہاں دوران سفر انکی گاڑی الٹ گئی ۔

ترجمان کے مطابق حسن صہیب مراد کے اہل خانہ امریکہ میں ہیں ، ان کی واپسی پر جنازے کے وقت کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں نے حسن صہیب مراد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سید منورحسن ،حافظ ادریس، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید پرا چہ ، پروفیسر ابراہیم اوردیگر رہنماؤں نے حسن صہیب مراد کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔