آسیہ بی بی کی بیرون ملک جانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نےآسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہے انکے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

اطلاعات کےمطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو 31 اکتوبرکو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا تھا تاہم اس کی رہائی گزشتہ روز عمل میں آئی، جس کی تصدیق اس کے وکیل سیف الملوک ایڈووکیٹ نے کی ہے۔

آسیہ بی بی کی ملتان جیل سے رہائی کے بعد  یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ اسے نورخان ایئربیس راولپنڈی سے خصوصی طیارے کے ذریعے ہالینڈ روانہ کردیا گیا ہے، آسیہ بی بی کے ہمراہ اس کے گھر والوں کے علاوہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر بھی تھے۔

آسیہ بی بی کی رہائی پرتحریک لبیک پاکستان نے ردعمل میں کہا ہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی حکومت سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس طرح  بدعہدی کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے۔