امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان جاں بحق

0

کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں ڈرون حملے کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت20افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق حملے میں مارے جانے والوں میں اہم طالبان کمانڈر ملاعبدالرحیم منان بھی شامل ہے جو کہ طالبان کی ملٹری کمیشن کا سربراہ تھا۔
افغان طالبان نے ملا منان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ ملا منان کی موت طالبان کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ ہلمند کو افغان طالبان کے سب سے بڑے گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 2014 میں برطانوی فوج کے انخلا کے بعد سے صوبے کے بیشتر حصے پر افغان طالبان کا تسلط ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.