وزیراعظم کا ٹرمپ کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خط وزارت خارجہ کو دے کر اس کا جواب تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے جوابی خط سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دیں، پاکستان نے امریکی درخواست پر مثبت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کو جوابی خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔
سفارتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امریکی صدر کو بھیجے جانے والے خط میں پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کی تجویز بھی دی جائے گی۔
سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے جوابی خط میں دو طرفہ تجارتی اور معاشی رابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا جائے گا۔