وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ ریلوے کو ہم چلا رہے ہیں، سابق حکمرانوں نے1.3 ٹریلین روپیہ ریلوے میں ڈبویا
وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ ریلوے کو ہم چلا رہے ہیں، سابق حکمرانوں نے1.3 ٹریلین روپیہ ریلوے میں ڈبویا

اعظم سواتی کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی کا استعفیٰ ایک ماہ گزرنے کے باوجود منظور نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کےمطابق کابینہ ڈویژن کی دستاویزات میں 25وفاقی وزراء کی لسٹ میں اعظم سواتی کا نام 24ویں نمبر پر درج ہے ۔سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ اور شہری نیاز احمد سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے معاملے پر جے آئی ٹی نے 29نومبر کو رپورٹ جمع کرائی تھی ۔
رپورٹ میں اختیارات کا غلط استعمال ثابت ہونے پر اعظم سواتی نے 5 دسمبر کو وزیر اعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ اعظم سواتی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد دوبارہ وفاقی وزیر کا چارج سنبھالنے کیلئے پرامید ہیں جس کے باعث کابینہ ڈویژن نے انہیں ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اعظم سواتی نے موقف اپنایا کہ جس دن انہوں نے استعفیٰ دیا تھا اسی دن کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھاتاہم وہ 2روز گزرنے کے باوجود نوٹیفکیشن کی کاپی فراہم نہ کرسکے ۔