کراچی میں پی ایس ایل میچز کے انتظامات شروع

سندھ حکومت نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔

دس دن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف علاقے کو ریڈزون قرار دیا جائے گا۔

پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔ سیریز کے 5 میچز کراچی میں ہونے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائزز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

پی ایس ایل 4 کا فائنل کراچی میں ہو گا، احسان مانی

ذرائع کے مطابق میچوں کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کے جائزے پر 11 اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پی ایس ایل کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی صورت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں 7مارچ سے 17 مارچ تک ہونے والے میچز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے ارد گرد کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا جائے گا۔ سیریز کے پہلے 3 میچ لاہور میں ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم

پی ایس ایل سیریز کے علاوہ بھی کراچی کے شائقین کوکرکٹ کی رونقین دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے وسط میں کراچی پہنچ رہی ہے۔

سندھ حکومت نے ویمن ٹیم کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کراچی میں ایک سیریز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی آمد کیلئے بھی کڑے سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔