ایران کے 40سالہ انقلاب کا نتیجہ صرف ناکامی ہے،ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا 40سالہ انقلاب کا نتیجہ صرف ناکامی ہے، ایرانی عوام اس سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔ انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔

انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی اور فارسی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئےکہاکہ ایران نے 40 سال میں صرف ناکامیاں پیدا کی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گا۔

نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی دھمکیوں کو نظر انداز نہیں کرتے لیکن ان سے خوفزدہ بھی نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.