وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نیب کے سامنے پیش، ثبوت فراہم کردیئے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نیب کے سامنے پیش ہو گئے، وہ ایل این جی کیس  کے سلسلے میں حاضر ہوئے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نیب کے سامنے پیش ہو گئے، وہ اپنے ساتھ کچھ دستاویزات لیکر نیب کے دفتر آئے اور انہوں نے نیب کو ثبوت فراہم کردیئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول میں وزارتوں کا بھوکا نہیں، آٹھویں وزارت کر رہا ہوں،پی پی پی رہ نما بلاول کو سمجھائیں، جس دن پہلا ٹوئٹ کیا تو وہ بلاول سے متعلق کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھارت کی زبان بول رہے ہیں، وہ 7 سال تک اپنی ماں کے ٹرائل کے لیے نہیں گئے اور بے نظیر قتل کیس کے ملزمان بری ہو گئے۔

وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مارچ اور اپریل میں جھاڑو پھرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.