بھارت کی دو نمبری۔پاک فوج کے نغمے کی دھن چوری کر لی

بھارت نقل کرنے میں بہت مہارت رکھتا ہے جیسے کہ وہ ماضی میں نصرت فتح علی خان کی کمپوزیشنز سمیت کئی معروف گانے کاپی کر چکا ہے تاہم اب یہ روایت بالی ووڈ سے بھارتی سیاسی جماعتوں میں بھی منتقل ہو گئی ہے اور انہوں نے پاک فوج کا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ نقل کر لیاہے ۔

23 مارچ کا جشن ملک میں بھر پور انداز سے منایاگیا اور اسلام آباد میں اس دن کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے ۔

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے نیا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ جاری کیا گیا جس نے بھر پور مقبولیت حاصل کی جسے پاکستان کے معروف گلوکار ” ساحر علی بگا “ نے گایا ہے ۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی نے پاک فوج کے نغمے کی دھن چوری کر لی ہے اور لفظوں کا ہیر پھیر کر کے اسے اپنے لیے ریکارڈ کر لیاہے جس کی ویڈیو بھی بھارتی سیاستدان چوکیدار راجہ سنگھ نے ٹویٹر پر جاری کی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر جاری یہ ویڈیو دیکھی اور اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ خوشی ہوئی آپ نے ہماری نقل کی ہے تاہم اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت کو بھی اپنا لیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.