جہانگیر ترین کے سوا یہ سب آلو چنے بیچیں گے

تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ چوہدری سرور کو بھی آلو چنے کیلیے جہانگیر ترین نے ہی اکاموڈیٹ کیاہے اور اس مقام تک پہنچایا ہے ، جہانگیر ترین کے سوا یہ سب آلو چنے بیچیں گے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ وزیراعظم نے ایران میں جاکر جو اعتراف کیاہے ،اس سے مراد یہ ہے کہ ایران میں کارروائی کرنے والے عناصر پاکستانی بیسڈ ہیں، یہ بدقسمتی ہے کہ وہ ایران جاکر ایسی بات کرتے ہیں، ان کو لکھی ہوئی تقریر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے سوا یہ سب آلو چنے بیچیں گے ،جہانگیر ترین کوطریقہ آتاہے اور ان کوپیسہ خرچ کرنا آتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پارٹی چلا رہے ہیں، چودھری سرور کو بھی آلو چنے کیلیے جہانگیر ترین نے ہی اکاموڈیٹ کیاہے اور اس مقام تک پہنچایا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.