انگلش کپتان مورگن پرایک میچ کی پابندی

انگلش کپتان اون مورگن پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اون مورگن پرایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی جب کہ انہیں میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مورگن کے علاوہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.