خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔

واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماو¿ں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ دنوں ہی پیرافضل قادری نے ججزاورفوج کے خلاف متنازع تقریرپرمعافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.