آج بروز جمعرات26 مارچ یکم شعبان ہے۔فائل فوٹو
آج بروز جمعرات26 مارچ یکم شعبان ہے۔فائل فوٹو

ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔عیدالاضحیٰ 12اگست کو ہو گی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے ذی الحج کا چاند نظرآنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کردیا گیا۔

مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو نواب شاہ، لاہور، سیالکوٹ، جھنگ ، نارووال، لودھراں، قلات، سوات ، کوئٹہ ، ژوب ، تاندلیانوالہ ، فیصل آباد  سمیت دیگر شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنی زیادہ تعداد میں شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں یکم ذی الحجہ 1440 ہجری بروز ہفتہ 3 اگست کواورعید الاضحیٰ 12 اگست 2019 بروز پیر منائی جائے گی۔