فرانس36 رافیل جنگی طیارے 2022 تک بھارت کے حوالے کرے گا۔فائل فوٹو
فرانس36 رافیل جنگی طیارے 2022 تک بھارت کے حوالے کرے گا۔فائل فوٹو

فرانس نے بالآخر رافیل لڑاکا طیارہ بھارت کے حوالے کر ہی دیا

فرانس نے 36 رافیل جنگی طیاروں میں سے ایک طیارہ بھارت کے حوالے کرہی دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی شہر بورڈوکس کی ائیر بیس پر پہلا رافیل طیارہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پربھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ طیاروں کی خریداری دفاعی مقاصد کا حصہ ہے، کسی کے خلاف جارحیت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2021 تک 18 اور اپریل یا مئی 2022 تک پورے 36 رافیل جنگی طیارے بھارت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت نے فرانس سے 2016 میں 59 ہزار کروڑ روپے کے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔