مقبوضہ وادی کو جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں بند ہیں۔فائل فوٹو
مقبوضہ وادی کو جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں بند ہیں۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری۔4بھارتی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شدید برفباری کے دوران بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سردیوں کے آغاز سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کپواڑا میں طوفان کی زد میں آکر بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں بھی دو اہلکار ہلاک ہوئے اور مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ایک فٹ جب کہ کپواڑا، شوپیاں، گندبال اور بارہ مولا میں 3 سے 4 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ مواصلاتی نظام منقطع ہے۔

مقبوضہ وادی کو جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں، سری نگ جموں ہائی وے، سری نگر پونچھ ہائی وے اور سری نگر کارگل ہائی وے برفباری کے باعث بند ہوگئی ہیں جہاں 2 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔