عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سے متعلق امداد بحال کردی

وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہرنے کہا ہےکہ عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سے متعلق امداد بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام کے سبب عالمی بینک نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

یاد رہےعالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک نے 2017 میں معاشی عدم استحکام کے باعث امداد معطل کی تھی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ عالمی بینک کے سربراہ نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کے لیے مکمل معاونت کا اعادہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.