16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

حکومت نے حاتم طائی کی قبر پرلات ماردی

وفاقی حکومت نے حاتم طائی کی قبرلات ماردی، پٹرول کی قیمت میں 25 پیسےفی لٹرکمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25 پیسےفی لٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 113.99 فی لیٹرہو گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 125.01 روپے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 83 پیسے سستا کیا گیا ہے، فی لٹر مٹی کے تیل کی قیمت 96.35 روپے ہو گئی ہے،

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 83 روپے 43 پیسے ہو گئی۔ وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔