سول ایوارڈز 23مارچ 2022کو دیے جائیں گے۔فائل فوٹو
سول ایوارڈز 23مارچ 2022کو دیے جائیں گے۔فائل فوٹو

سرکاری ملازمین گھر جانے کی تیاری کریں۔حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی حکومت کا بڑا فیصلہ، سرکاری ملازمین کارکردگی دکھائیں یا گھر جائیں، حکومت کا خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2019ءتیار کرلیے ہیں۔

سرکاری ملازمین کیلیے ریٹائرمنٹ کی 60 سال کی عمر کا تحفظ ختم ہوگا۔ کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین قبل از وقت ریٹائر کیے جائیں گے۔ملازمین کو ریٹائر کرنے کے حوالے سے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کیلیے تین مختلف ریٹائرمنٹ کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کیلیے ریٹائرمنٹ کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی گئی ہے اور گریڈ 17 سے 19 تک گریڈ 20 سے 22 کے ملازمین کیلیے بھی ریٹائرمنٹ کمیٹی بنے گی۔ریٹائرمنٹ کمیٹیاں ریٹائر کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گی۔ ریٹائر کیے جانے والے ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی ادا کی جائے گی۔