ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو
ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے3لوگوں نے شیروانیاں سلوا لیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں 3 لوگ ایسے ہیں جو وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اور شیروانیاں تیارکرکے بیٹھے ہیں۔

کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی زبان سے نکالا ہوا ایک ایک لفظ خود کو سننا پڑ رہا ہے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی معیشت نیچے جارہی ہے اور ان کی وجہ سے تو خود پی ٹی آئی بھی نیچے جارہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اتفاق رائے سے 2 ماہ کے لیے نیا وزیراعظم لایا جائے جو انتخابی اور اقتصادی اصلاحات لائے اوراس کے بعد نئے عام انتخابات کرائے جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے حلیف خود بھی بہت پریشان ہیں اور عمران خان 4 سے 5 غیر منتخب پیاروں میں گھرے ہوئے ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی کے منتخب ارکان بھی اس بات سے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان معیشت سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں، منہگائی بد ترین سطح پر ہے، تاجر پریشان ہیں، ہمارا کوئی مائنس ون ایجنڈا نہیں بلکہ صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں

انہوں نے کہاکہ عمران خان مزید 6 ماہ رہ گئے تو پاکستان ناقابل اصلاح ہوجائےگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف میں تین لوگ ایسے ہیں جو وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اور شیروانیاں تیارکرکے بیٹھے ہیں۔