مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

کابل انتظامیہ کی پی آئی اے طیارے کے ساتھ عجیب و غریب حرکت

پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنزکے طیارے کوافغانستان کے دارالحکومت کابل میں روک لیا گیاہے ،پرواز بھرنے کیلیے بڑا رن وے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

کابل سے اسلام آباد آنے والی  پی آئی اے پرواز میں 162 مسافر سوار ہیں جسے بڑا رن وے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ پائلٹ کو اڑان بھرنے کیلیے چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

افغان حکام نے پاکستانی طیارے کو کابل ہی میں روک لیاہے،کابل ایئر پورٹ پر بڑے رن وے پردیگر پروازیں اڑان بھر رہی ہیں۔

افغان حکام نے مسافروں کو جہاز سے بھی اترنے سے روک دیاہے جس کے باعث وہ محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے اسلام آباد میں حکام سے رابطہ کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن حکام نے کابل انتظامیہ سے رابطہ کرکے معاملہ حل کرنے کی درخواست کی ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کابل انتظامیہ نے طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت دیدی ہے،پی آئی اے کی پروازپی کے250 تھوڑی دیر میں اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگی۔