کوئی سلیکٹڈاور کٹھ پتلی قبول نہیں،بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اس بار27دسمبر کو بے نظیر کی برسی اس جگہ منائیں گے جہاں بی بی شہید نے آخری جلسہ کیا تھا،اس سال پارٹی نے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے ،ہم لیاقت باغ میں کھڑے ہوکرشہیدبےنظیرکاپیغام عوام کو دہرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوکوئی سلیکٹڈاور کٹھ پتلی قبول نہیں،سلیکٹڈ حکومت کوواضح پیغام دیناہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف بجٹ کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے ،صوبوں کے حالات بد سے بد تر ہو رہے ہیں ،یہ خرابیاں سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرعوامی حکومت ہوتی تو عوامی مفاد کے لیے کام کرتی ،نا اہل حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ضیاءاور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا ،آج بھی سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ نالائق حکومت الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی ،اپوزیشن پر نیب گردی کروائی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.