ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے والد اپنی بیٹی کی حرکتوں پررو پڑے۔فائل فوٹو
 ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے والد اپنی بیٹی کی حرکتوں پررو پڑے۔فائل فوٹو

ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔والد حریم شاہ

متنازع ویڈیوزاور نازیباحرکات سے شہرت پانے والی حریم شاہ کے والد کا ایک ویڈیو بیان میں کہناہے کہ اپنی بیٹی کی حرکات کی وجہ سے ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے والد کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کی حرکات پرانہیں اوران کے خاندان کو شدید صدمہ پہنچاہے۔میرے رشتے داروں اور دیگرافراد کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔

حریم شاہ کے والد نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ااسی لیے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی ۔انہوں نے کہا حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔

اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں زوار حسین شاہ نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں۔انہوں نے کہا بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ وتعز من تشا وتذل من تشا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی‘۔

https://www.facebook.com/sojhla1/videos/454105345534420/?t=0

انہوں نے کہا اس کے بعد انہوں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔انہوں نے کہا ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچااس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔

انہوں نے کہا ماضی میں ہمارے خاندان کااحترام تھا عزت تھی لیکن شاید میرے کسی گناہ میں اللہ نے سب کو شامل کرلیا۔

انہوں نے کہا انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ، الہدیٰ انٹرنیشنل سے تعلیم القرآن کروایا، عالمہ کا کورس کروایا۔انہوں نے کہا ایک بات سوچ کر تسلی ہوتی ہے کہ حضرت نوح کا بیٹا اور لوط علیہ السلام کی بیوی بھی پیچھے رہنے والوں میں ہوگئی ۔انہوں نے کہا میرے پاس ان کی طرح اصلاح کرنے کا سلیقہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرے پاس کچھ اختیار نہیں پھر بھی میں اپنے اولیا اللہ اور اپنے چاہنے والوں سے دعاگو ہوں کہ وہ دعا کریں کہ وہ اسے حریم شاہ سے فضہ حسین بنائے۔اور میں اللہ کی رحمت سے ناامید بھی نہیں ہوں۔ہدایت دینا اس کا کام ہے۔ بڑے بڑے لوگ گمراہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر اللہ راضی ہوجائے تو بڑے بڑے لوگ ٹھیک بھی ہوسکتے ہیں

انہوں نے کہاکہ آپ سب دعا کریں کہ اللہ اسے کامیابی دے۔اس کی وجہ سے جن کی عزت پر حرف آیا ان سے معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دشمنی ہوسکتی ہے لیکن کسی کی عزت کبھی نہیں اچھالی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اوران کے گھر والے اذیت میں ہیں، سو تک نہیں سکتے، انسان ہیں برداشت کرنا پڑتا ہے۔دعاکریں اللہ ہمارے ملک کی اور خاندان کی عزت رکھے ہمارے نسب کی عزت رکھے۔انہوں نے کہا میں تمام لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں جن کی میری وجہ سے عزت پرحرف آیا۔

انہوں نے کہا اگر میں نے حریم سے کوئی تکلیف پہنچائی ہے تو اس بھی معذرت،انہوں نے کہا کچھ دوست کہتے ہیں کہ آپ کی عزت کی وجہ سے آپ سے بات نہیں کرسکے لیکن ہم اس دکھ کی وجہ سے کھانا تک نہیں کھاسکتے۔