نیب کی شاہدخاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی مخالفت

قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی کیس میں شاہدخاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی،جواب میں کہاگیا ہے کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا ہے،شاہدخاقان عباسی ضمانت کے مستحق نہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر24صفحات پرمشتمل تحریری جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

نیب نے شاہدخاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا ہے،شاہدخاقان عباسی ضمانت کے مستحق نہیں ،نیب کا مزیدکہناتھاکہ شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی حقائق چھپا کردھوکادیا،عدالت سے استدعاہے کہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.