لاہور قلندرکے بینک ڈنک کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔فائل فوٹو
لاہور قلندرکے بینک ڈنک کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔فائل فوٹو

لاہورقلندرزنے بلآخر فتح کا مزہ چکھ لیا

لاہور قلندرزنے بلآخر فتح کا مزہ چکھ لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان سپر لیگ کا 16 واں میچ لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، میچ کا ٹاس کوئٹہ نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز فخر زمان اور کرس لین نے کیا۔ 36 رنز پرلاہورقلندرکی پہلی وکٹ گرگئی جس میں اوپنر فخر زمان  14 گیندوں پر15 رنز بنا کر محمد نوازکی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔ کرس لین اور بی ڈنک نے اننگز جاری رکھی۔

8 ویں اوور کے کھیل میں لاہور قلندر کی دو مزید وکٹیں گرگئیں۔ اوپنر کرس لین 22 گیندوں پر27 رن بنا کر محمد حسنین کی بال پرآؤٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں ڈھیر ہوگئے۔

18 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین سمت پٹیل نے 33 گیندوں پر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی نصف سینچری اسکور کرلی۔ وہ 19ویں اوور میں 40 گیندوں پر71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  جب کہ بین ڈنک 43 گیندوں پر 93 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ لاہور قلندرز بین ڈنک نے پی ایس ایل کی ایک اننگ میں 10 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رن بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز، فواد احمد اور محمد حسنین نے ایک ایک اور بین کٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگزکا آغازکیا، گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گرگئی۔ کوئٹہ کے اوپنر جیسن رائے 11 گیندوں پر12 رن بنا کر سمٹ پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پانچویں اوور میں 39 رنز پر گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ  گری اور احسن علی 3 گیندوں پر صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پانچویں اوورکی چوتھی گیند پر کپتان 8 گیند پر 9 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ساتویں اوور میں 53 رنز پر شین واٹسن کو 23 رنز پر دلبر حسن نے آؤٹ کیا۔

نویں اوورکی تسیری گیند پراعظم خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بارہویں اوور میں محمد نواز محمد فیضان کی بال پر24 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئے۔ تیرہویں اوور تک 94 رنز پرگلیڈی ایٹرکی 6 وکٹیں گرگئیں۔

14 ویں اوور میں 116 رنز پر گلیڈی ایٹرز کی 7 ویں وکٹ گرگئی۔ انورعلی فیضان محمد کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 5 گیندوں  پر4 رن اسکو کیے۔

15 ویں اوور کے خاتمے پر گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز مکمل کیے۔ 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بین کٹنگ سلمان ارشاد کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔27 گیندوں پر 53 رن بنا کر وہ ٹاپ اسکورر رہے۔

لاہورکے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم محض 172 رنز پر ہمت ہار گئی اور لاہور قلندر نے 37 رنزسے میچ جیت لیا۔ لاہور قلندر کی جانب سے سلمان ارشاد نے چار جب کہ فیضان، دلبر اور سمت پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔لاہور قلندرکے بینک ڈنک کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔