کرونا وائرس نے برطانوی شاہی خاندان کو بھی لپیٹ میں لے لیا

کرونا وائرس اب برطانیہ کے شاہی خاندان میں بھی پہنچ گیاہے ، شہزادہ چارلس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھاجس کا نتیجہ مثبت آ گیاہے ۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ شہزادہ چارلس میں کرونا وائرس کی ہلکی سی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پران کا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جو اب مثبت آ یاہے ، وہ اچھی صحت میں ہیں اوروہ اہلیہ کے ساتھ اسکاٹ لینڈ میں ہی سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ۔

شہزادہ چارلس کی اہلیہ ” کمیلیہ“ کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے ۔ برطانوی شاہی خاندان کا کہناتھا کہ شہزادہ چارلس کی صحت ٹھیک ہے اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے گھر سے ہی کام کر رہے تھے ۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے آٹھ ہزار 167 کسیز سامنے آ چکے ہیں اور423 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.