بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں گھس آیاتھا۔فائل فوٹو
بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں گھس آیاتھا۔فائل فوٹو

پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مارگرایا

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون (کواڈ کاپٹر)مارگرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے ساتھ سنگھ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹرکو مار گرایا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔