شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کراگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی۔

پی ایس ایل فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے اونر ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کراگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہرکردی ہے۔

ندیم عمرکے مطابق انہوں نے شین واٹسن کو اصرارکرکے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پرمجبورکیا ہے،اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی اب وہ وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.