انارکے چھلکوں کے حیران کن فوائد

ویسے تو ہر پھل میں ہی اللہ نے شفا کا خزانہ رکھا ہے لیکن انار ایسا پھل ہے جس میں بہت سے روحانی فوائد ہیں،انار میں جنت کے پانی کا ایک قطرہ بھی ہوتا ہے۔

کیا آپ نے کبھی انارکے چھلکے کی چائے کے بارے میں سنا ہے ؟ جی جناب، انار کے چھلکے کی چائے بھی بنتی ہے اوراس کے فائدے بھی ایسے حیران کن ہیں کہ آئندہ آپ کوانار سے زیادہ اس کے چھلکے میں دلچسپی ہو گی۔

ویب سائٹ ’ہیلتھی بلڈرز‘کے مطابق ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انارکے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جن کے حصول کا بہترین طریقہ انار کی چائے ہے. یہ چائے انار کے سوکھے چھلکے کے سفوف سے بنتی ہے۔

یہ سفوف بنانے کے لیے آپ انارکے چھلکے صاف پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد دھوپ میں رکھ کرخشک کرلیں۔ خشک ہونے کے بعد ان چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑلیں.آپ انہیں پیس سکتے ہیں، یا بلینڈ یا کافی گرائینڈر میں ڈال کر بھی ان کا سفوف بنا سکتے ہیں۔

اس سفوف کوعام کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کرلیں، چائے بنانے کے لیے ایک کپ پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں، اسے چند منٹ تک ابالیں اور پھر چھان لیں. آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر سکتے ہیںاس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوتاہے اور صحت کے فوائد الگ ہیں۔

یہ چائے آپ کے نظام انہضام کو درست کر دیتی ہے لہٰذا قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے. یہ دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے، جلد کو ترو تازہ کرتی ہے، دوران خون کو بہترکرتی ہے حتیٰ کہ کینسر جیسی موذی بیماری سے تحفظ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.