اداکار صغیرالٰہی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

سندھ کے مشہور اداکار صغیرالٰہی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس مشہوراداکار صغیرالہیٰ کی جان لے گیا، صغیرالہیٰ کو کچھ روز قبل آئی سی یو وارڈ میں وینٹلیٹر پر رکھا گیا تھا،صغیرالہیٰ کے انتقال کے بعد کچھی محلہ کے افراد کی اموات 11 ہو گئیں،ان کی میت کی ایس او پیزکے تحت تدفین کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپیٹ میں ہرکوئی ہے جن کو وائرس نہیں لگا وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اورخوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.