قومی ٹیم کا 20 رکنی دستہ مانچسٹر روانہ ہو گیا

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی دستہ مانچسٹر روانہ ہو گیا۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا 11 رکنی عملہ بھی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیریز میں 3 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی،نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود،  یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ 14 روزہ قرنطینہ میں بھی رہے گا جس کے بعد وہ ڈربی شائر کے لیے روانہ ہو گی۔دورہ انگلینڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، وہاں کا موسم بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے اپنا گیم پلان تیار کریں گے ،کرکٹ کے بغیر بہت مشکل وقت گزارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ محمد رضوان مکمل صحت یاب ہوکرٹیم کو جوائن کریں گے، مشکل وقت کے اندر ہم پاکستانیوں کو خوشی دینے کی کوشش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.