دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو
دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو

کراچی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی حل نہیں۔ وزیرتوانائی

وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دو سال تک کراچی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی حل نہیں کیوں کہ وہاں کا بجلی کی ترسیل کا نظام اضافی لوڈ برداشت نہیں کر سکتا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کو مزید بجلی دینے کیلئے تیار ہے  مگر کے الیکٹرک کے پاس ایسا سسٹم ہی نہیں جو اضافی بجلی وصول کرسکے۔

وفاقی وزیر نے اسمبلی میں بتایا کہ کے الیکٹرک نے دو ہزار بائیس تک نیا سسٹم بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس وقت تک اضافی بجلی کے الیکٹرک کے سسٹم میں داخل نہیں کی جاسکتا۔

عمرایوب کا کہنا تھا۔ کراچی کے عوام کیلیے اضافی گیس، اضافی بجلی اور اضافی فرنس آئل دے رہے ہیں اور وفاقی حکومت مزید بجلی دینے کو بھی تیار ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ شدید گرمی کے دوران کراچی والوں کو پانی اور بجلی نہیں مل رہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے وہاں لوگ پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے اسپیکر قومی اسمبلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کمیٹی بنائی جائے اور اس کے مسائل حل کیے جائیں۔