فائل فوٹو
فائل فوٹو

جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے پر سندھ حکومت کی اپیل خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عزیر بلوچ اورنثار مورائی پر تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل خارج کردی۔

عزیربلوچ اورنثار مورائی پر تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عزیر بلوچ اورنثار مورائی سے متعلق رپورٹس کو پبلک کیا جا چکا ہے اس لیے یہ کیس توغیرموثر ہو چکا ہے؟،جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ اب سندھ حکومت اس کیس میں کیا چاہتی ہے؟۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے انہیں جواب دیا کہ سندھ حکومت اپنی اپیل واپس لینا چاہتی ہے،عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔