جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔فائل فوٹو
جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔فائل فوٹو

4 ماہ بعد بینکوں کے معمول کے اوقات کاربحال

ملک بھر میں 4 ماہ بعد بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار آج سے بحال ہوگئے۔اب تمام سرکاری اورنجی بینک پیرتا جمعرات صبح 9:30 سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے ،1:30 سے 2:15 کے دوران نمازظہراورظہرانے کا وقفہ ہوگا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ دوپہر ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر بینک کے اوقات محدود کردیے گئے تھے۔