خاتون کے مثانے سے 400 گرام کا پتھر نکل آیا

ویتنام میں 34 سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث مقامی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں خاتون کا سی ٹی اسکین کیا گیا تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ ان کے مثانے میں کوئی بڑا اور ٹھوس مادہ موجود ہے۔
بعدازاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر خاتون کی سرجری کی اور ان کے مثانے سے 10 سینٹی میٹر بڑے اور 400 گرام وزنی پتھر کو نکالا۔
2014 کی ترکش جنرل آف یورولوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق 100 گرام سے زائد وزنی پتھر نکلنے کے بہت ہی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.