لیونامی نے1500 ڈالرز کی ادائیگی بھی کی لیکن پارسل موصول ہونے پر ڈبے میں سے فون کی بجائے ایپل جوس کی برآمدگی نے حیرت زدہ کردیا
لیونامی نے1500 ڈالرز کی ادائیگی بھی کی لیکن پارسل موصول ہونے پر ڈبے میں سے فون کی بجائے ایپل جوس کی برآمدگی نے حیرت زدہ کردیا

ایپل آئی فون12منگوانےوالی خاتون کوایپل جوس مل گیا

چین میں ایپل آئی فون 12 پرومیکس منگوانے والی خاتون کو ایپل جوس بھجوادیا گیا۔
لیونامی خاتون نے آن لائن آرڈٰرکیا تھا جس کیلئے انہوں نے 1500 ڈالرز کی ادائیگی بھی کی لیکن پارسل موصول ہونے پر ڈبے میں سے فون کے بجائے ایپل جوس کی برآمدگی نے خاتون کو حیرت زدہ کردیا۔
ای بے، یہاں تک کہ ایمیزون جیسے تیسرے فریق فروخت کنندگان سے چیزیں منگواتے وقت اس طرح کے واقعات کا سامنا کرنا عام سی بات ہے لیکن یہ کیس اس لحاظ سے منفرد ہے کہ خاتون کے دعویٰ کے مطابق انہوں نے یہ آن لائن آرڈر براہ راست ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پر بُک کروایا تھا۔
خاتون کے مطابق پارسل براہ راست ان کے رہائشی پتے کے بجائے گھر کے قریب موجود لاکر میں موصول ہوا تھا۔
ایپل کمپنی اورآفیشل کوریئرپارٹنر ایکسپریس میل سروس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے لیکن پارسل اسی پتے پر بھجوایا گیا تھا جس کی ان سے درخواست کی گئی تھی۔
دوسری جانب فون کے بجائے جوس بھجوائے جانے پر خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت کا اندراج کروادیا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق آئی فون کی چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل نومبر 2017 میں 3 لاکھ 70ہزار ڈالرز مالیت کے آئی فون ایکس ہینڈ سیٹس سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا تھا جب اسے سان فرانسسکو میں ایپل اسٹور پرلے جایا جارہا تھا۔