پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔فائل فوٹو
پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔فائل فوٹو

کورونا کیسزمیں اضافہ۔ پی ایس ایل 6 ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کر دیا گیاہے۔

چند گھنٹے قبل کراچی کنگزکے آسٹریلوی کھلاڑی ڈینیئل کرسٹین نے پی ایس ایل 6 سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جس کی تصدیق پی سی بی نے خود کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین دبئی روانہ ہورہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعدان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کے سامنے آنے والے کے کیسزکے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کو تحفظات تھے اور وہ لیگ چھوڑ کر جانا چاہ رہے تھے جس کے پیش نظر اب کرکٹ لیگ کو ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا جس کے بعد تمام افراد کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جس میں مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی  اور گزشتہ روز تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سات تک پہنچ گئی تھی ، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آج پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل کو چھوڑ چکے ہیں جس کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔