مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو
مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو

میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کر سکتا۔عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کر سکتا، جس کو مجھ پر اعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت حکومتی وزرا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ اس اہم اجلاس میں وزیراعظم کو سینیٹ انتخابات کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کے شروع میں ہی اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسہ کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ پرعدم اعتماد حکومت پر عدم اعتماد ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا۔ میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کر سکتا، جس کو مجھ پر اعتماد نہیں سامنے آ کر اظہار کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہو کر بیٹھ جاتا۔ وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے۔ اگرعوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میرے موقف کو مکمل طور پر تقویت ملی ہے۔ ووٹ بیچنے اور خریدنے والوں کو بے نقاب کروں گا۔ شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شفافیت کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔