روسی وزیر خارجہ خود چھتری اٹھاسکتے ہیں تو شاہ محمود قریشی کیوں نہیں؟ ۔ ۔ ۔ ۔ سوشل میڈیا صارفین کا سوال
روسی وزیر خارجہ خود چھتری اٹھاسکتے ہیں تو شاہ محمود قریشی کیوں نہیں؟ ۔ ۔ ۔ ۔ سوشل میڈیا صارفین کا سوال

شرم ہم کو مگر نہیں آتی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارت خارجہ کے سینیئرافسران بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ تھے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے روسی ہم منصب کے استقبال کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شاہ محمود قریشی سرگئی لاوروف کے استقبال کے لیے آئے تو اس وقت بارش ہورہی تھی جس کے باعث ایک شخص نے چھتری اٹھارکھی تاکہ پاکستانی وزیر خارجہ بارش میں بھیگ نہ جائیں۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ جہاز سے اترے تو انہوں نے بارش کے باعث خود ہی چھتری تھام رکھی تھی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہےکہ روس جیسے بڑے ملک کا وزیر خارجہ جب خود چھتری اٹھاسکتا ہے تو پاکستانی وزیر خارجہ ایسا کیوں نہیں کرسکتے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم سے بہت زیادہ ترقی یافتہ ملک کے وزیر خارجہ کو اپنی چھتری اٹھاتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہو رہی مگر پاکستان کے وزیر خارجہ اپنی چھتری اٹھاتے ہوئے عار محسوس کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے نے کہا کہ یہ کوئی عام نہیں بلکہ اپنی نسبت اعلیٰ مذہبی گھرانے سے جوڑتے ہیں، صارف نے یہ شعر بھی شیئرکیا۔
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد
پر طبیعت ادھر نہیں آتی