ووٹر ٹرن آؤٹ 52اعشاریہ 99 فیصد رہا۔فائل فوٹو
ووٹر ٹرن آؤٹ 52اعشاریہ 99 فیصد رہا۔فائل فوٹو

پی پی84ضمنی الیکشن:ن لیگ کو برتری، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229میں سے 152 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے معظم شیر کلو49 ہزار 625 ووٹ لےکر سب سے آگے، پی ٹی آئی کےعلی حسین بلوچ 40 ہزار 990 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔