ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو
ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو

تین کروڑ لوگو ں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی۔اسد عمر

اسلام آباد۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں تین کروڑ لوگو ں کو کورونا سے بچاﺅ کے لیے ویکسین لگائی جاچکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے ایک پیغام میں اسد عمرکا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی ایک کروڑ ڈوزز 113،دوسری 28جبکہ تیسری 16 دن میں لگائی گئی ہیں۔ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس ہفتے کے تمام چھ دن ایک ریکارڈتھے، گزشتہ روز نو لاکھ 34 ہزارافرادکی ویکسی نیشن کی گئی جبکہ گزشتہ چھ دنوں میں 50 لاکھ  افراد کوویکسی نیشن کی گئی۔