آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

دورہ پاکستان۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان

سڈنی:24 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، ٹیسٹ میچزکی قیادت پیٹ کمنز کریں گے ۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ، یہ تمام وہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایشیز سیریز میں حصہ لیا تھا ، اسٹیو اسمتھ آسٹریلین ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے ۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں  آشٹن اگر ، اسکاٹ بولینڈ ، کیمرون گرین ، مارکوس ہیرس ، ایلیکس کیری ، ٹریوس ہیڈ ، جوش ہیزل ، جوش انگلز، مارنوس لابوشین ،عثمان خواجہ ، مچل مارش ،  مچل اسٹارک ، مچل سویپسن ، مائیکل نیثر، نیتھن  لیوئن  ٹیم کا حصہ ہیں ۔