فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا ہاکی کپ۔پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

جکارتہ:ایشیا ہاکی کپ کے پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-8 سے شکست دے دی۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مینز ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے مبشرعلی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفرعلی، اعجازاحمد اورکپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولزکی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اورمیچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی۔

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم جاپان سے ہار نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے خواب کو چکنا چورکردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈرا، انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولز، 5 گولز کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ جاپان نے 2-3 سے ہرایا تھا۔