دعا زہرا کو کراچی لانے کیلیے پولیس لاہور پہنچ گئی

کراچی کی مقامی عدالت کی جانب سے دعا زہرا کے میڈیکل کے لیے بورڈ بنانے اور کیس  کی مزید تفتیش کے حکم کے بعد سندھ پولیس دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کیلیے لاہور پہنچ گئی ۔

نجی ٹی وی نے بتایا  کہ محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے،پولیس ٹیم لاہورکی متعلقہ پولیس اور حکام کی اجازت کے بعد دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے 25 جون کو جاری کیے جانے والے فیصلے میں دعا زہرا کے میڈیکل  کے لیے بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا۔