رقم کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے کو ملی۔ تاجرنے ایمانداری کے اعزاز کے اعتراف میں یوسف 50ہزار روپے سے نواز دیا (فائل فوٹو)
رقم کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے کو ملی۔ تاجرنے ایمانداری کے اعزاز کے اعتراف میں یوسف 50ہزار روپے سے نواز دیا (فائل فوٹو)

محنت کش نے شہری کے گمشدہ 30 لاکھ کی رقم واپس لوٹا دی

کراچی: کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے محنت کش نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی گمشدہ 3ملین کی خطیررقم پولیس کے ذریعے واپس لوٹا دی۔ رقم گرنے کا واقعہ مین روڈ لی

مارکیٹ بغٖدادی لیاری میں پیش آیا جہاں تاجر کا ملازم 30 لاکھ روپے کا بیگ پلاسٹک کے شاپر میں لے جارہا تھا اس  دوران شاپر پھٹنے سے گری رقم کا ملازم کو پتہ نہ چل سکا۔ پیسے گرنے کے بعد تاجر نے بغدادی تھانے جاکر رقم کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تاہم معلومات پر معلوم ہوا کہ رقم یوسف نامی محنت کش کو ملی۔

کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے نے پولیس کے ذریعے اصل مالک کو 30 روپے کی گمشدہ رقم واپس مالک کو لوٹا دی جس پر تاجر نے ایمانداری کے اعزاز میں یوسف کو 50 ہزار روپے نقد بطور انعام سے بھی دے دیا۔