گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے۔فائل فوٹو
گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے۔فائل فوٹو

حمزہ شہبازکو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں حمزہ شہبازکو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے نیب کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں،گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے ،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم غیرموثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسمبلی توڑنےکااعلان

وزیراعلیٰ کے پی کے کا بھی عمران خان کے حکم پر اسمبلی توڑنےکااعلان

 ہم سب عمران خان کے ایم پی ایز ہیں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔