عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فائل فوٹو
 عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فائل فوٹو

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 205000 روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 175754 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔