جرمانے معاف

7 ماہ کے دوران برآمدات میں 7فیصد کمی

کراچی(کامرس ڈیسک)کمزور معاشی حالات میں برآمدات میں بھی کمی ہونے لگی ۔رواں مالی سال کے سات ماہ میں برآمدات میں 7.16فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری 7 ماہ کے عرصے میں ملکی برآمدات7.16 فیصد کمی سے16 ارب46 کروڑ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر کی نسبت جنوری میں ملکی برآمدات4.31فیصد کمی سے2 ارب21کروڑ ڈالرز رہیں۔ جنوری2022کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں15.42 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم22.53 فیصد کمی سے 36ارب 10کروڑ ڈالرز رہا۔

دوسری جانب پہلے7ماہ میں تجارتی خسارے میں32فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 19ارب 63 کروڑڈالرز پر آگیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم28 ارب85کروڑ ڈالرز تھا۔